وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے یورپی یونین کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیے گئے یورپی یونین کے مالی اعانت سے چلائے جانے والے منصوبوں کے بہتر استعمال کے لئے امکانات کی تلاش پر توجہ دی گئی۔ ملاقات کے دوران خصوصی طور پر اراموس …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے یورپی یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیے گئے یورپی یونین کے مالی اعانت سے چلائے جانے والے منصوبوں کے بہتر استعمال کے لئے امکانات کی تلاش پر توجہ دی گئی۔ ملاقات کے دوران خصوصی طور پر اراموس پروگرام کے تحت یورپی یونین کے ذریعہ پیش کردہ اسکالرشپ میں پاکستانی طلباء کی رسائی اور بڑھتی ہوئی تعداد پر خصوصی طور پر غور کیا گیا۔ سفیر نے معاون خصوصی کو آگاہ کیا کہ یورپی یونین کے وظائف سے مستفید ہونے والے پاکستانی طلباء کی تعداد میں اضافے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین کے تعاون سے چلنے والے مختلف شعبوں کی وضاحت کی جن میں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، انسانی حقوق سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو حقیقی طور پر با اختیار بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے سفیر کو وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موثر رابطوں کے لئے یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر بہتر طور پر عملدرآمد بالخصوص ہمارے نوجوان طبقے کو با اختیار بنانے کے لئے تمام بین الاقوامی ایجنسیز کو سہولیات فراہم کریں گے۔ سفیر نے کہا کہ بہتر تعاون سے یورپی یونین اور حکومت پاکستان کے مابین طویل مدتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کوششوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے قیام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام پورٹل کا مقصد نوجوانوں کو بروقت آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مؤثر رابطے کے ذریعہ یورپی یونین کی مالی اعانت اسکالرشپس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں سے متعلق اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ان کا دفتر اور یورپی یونین میں موثر رابطے قائم کئے جائیں گے۔