وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی خیبر پختونخوا کے سینئر منسٹر برائے ٹورزم اور یوتھ افئیرز عاطف خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے خیبر پختونخوا کے سینئر منسٹر برائے ٹورزم اور یوتھ افئیرز عاطف خان سے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی تعاون کو زیر بحث لایا گیا۔ محمد عثمان ڈار نے عاطف خان کو بتایا کہ وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام اور دیگر …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے خیبر پختونخوا کے سینئر منسٹر برائے ٹورزم اور یوتھ افئیرز عاطف خان سے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی تعاون کو زیر بحث لایا گیا۔ محمد عثمان ڈار نے عاطف خان کو بتایا کہ وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام اور دیگر پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کی سماجی معاشی ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، اس حوالے سے نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے بعد انہیں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف خیبر اور بینک آف پنجاب کے ذریعے آسان قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکیں۔ یہ قرضہ 5 لاکھ روپے تک ہر نوجوان کو آسان شرائط پر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دیہاتی علاقوں میں معاشی طور پر پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے معاشی تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرین پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت دس لاکھ درخت لگانے کا سونامی پراجیکٹ عمل میں لایا جائے گا، یہ درخت نوجوانوں سے لگوائے جائیں گے تاکہ باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔ وفاقی حکومت نوجونواں کی فنی تربیت کے لئے پروگرام شروع کر چکی ہے جس کے لئے وفاقی گرین یوتھ موومنٹ اور صوبائی طور پہ بھاری فنڈ رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 100 پرائیویٹ صنعتوں میں بھی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام بھی شروع کیا جانے والا ہے اور تمام یونیورسٹیوں میں اور ٹیوٹ سے الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل آئی ٹی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ نوجوان بشمول مرد وخواتین ٹیکنیکل ووکیشنل تربیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ بھی نوجوانوں کو مہیا کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو این ڈی پی کے تعاون سے وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان میں یوتھ امپاورمنٹ پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ کے وزیر کو پرائم منسٹر یوتھ پورٹل اور جوان مرکز انیشی ٹیو پروگراموں کی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشی ترقی میں 68 فیصد کردار رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply