وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کو مو¿ثر انداز میں چلانے کےلئے مشاورتی اجلاس

101

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ملک میں کاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کےلئے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کےلئے کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کو مو¿ثر انداز میں چلانے کےلئے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمّد عثمان ڈار کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں خزانہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعظم کی مشیر برائے غربت میں کمی اور سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کی۔ ملاقات میں یہ بات زیربحث آئی کہ معاشی وسائل تک رسائی کے علاوہ کاروبار کی کامیابی کےلئے مناسب ذہن سازی کی اشد ضرورت ہے جس کے ساتھ آدمی میں خطرات سے لڑنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی ہمّت پیدا ہوتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سکیم سے استفادہ کرنے والے تمام لوگوں کی مناسب کاروباری تربیت کا اہتمام کرے تاکہ ان کو کاروبار میں کامیاب بنایا جا سکے، صرف اسی صورت وہ زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرکے بیروزگاری کو ختم کرنے کے حکومتی وعدے کو پورا کر سکتے ہیں۔ محمّد عثمان ڈار نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا جن کی قیمتی آراءکامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کو پی ٹی آئی حکومت کی معرکة آراءسکیم بنانے میں مدد دے گی جس سے ملک میں کاروبار کے فروغ سے بے شمار ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔