اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وفاقی ترقیاتی ادارہ علی نواز اعوان نے ایمبسی روڈ توسیعی منصوبہ 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے منصوبہ کے مقام کا جائزہ لیا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا ایمبیسی روڈ توسیعی منصوبہ 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وفاقی ترقیاتی ادارہ علی نواز اعوان نے ایمبسی روڈ توسیعی منصوبہ 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے منصوبہ کے مقام کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ ٹیم سے تعمیراتی کام سے مکمل تفصیلی بریفنگ لی۔ علی نواز اعوان نے اس موقع پر کہا کہ ایمبسی روڈ توسیعی منصوبہ شہریوں کی نقل و حمل کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں مزید تاخیر گوارا نہیں کی جائے گی۔ تعمیرات کے معیار اور کام کی رفتار کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پراجیکٹ ٹیم کو 15 اکتوبر تک ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔







