اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان سے پیر کو سی ڈی اے ممبر انجیئرنگ اورڈویلپمنٹ ونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد میں سی ڈی اےکی جانب سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کوG_7/8انڈر پاس اور برما پل کا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے سی ڈی اے ممبرانجینئرنگ اورڈویلپمنٹ ونگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان سے پیر کو سی ڈی اے ممبر انجیئرنگ اورڈویلپمنٹ ونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد میں سی ڈی اےکی جانب سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کوG_7/8انڈر پاس اور برما پل کا کام مکمل ہونے پر آگاہ کیا جس پر سی ڈی اے حکام کی کارکردگی کو معاون خصوصی نے سراہا۔ بعد ازاں سی ڈی اے حکام نے معاون خصوصی کوکورنگ بریج، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج، راول ڈیم چوک فلائی اوور،ملال پل،کیانی پل،10th ایونیو کی تعمیر کی تفصیل اور تکمیل کے دورانیے پر تفصیلی بریف کیا. اس موقع پر علی نواز اعوان کی جانب سے پشاور موڑ اتوار بازار،پمز ہسپتال اور G_9 سے F_9 پارک پر پیڈسٹرین بریجز کی تنصیب پر فوری کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے. معاون خصوصی نے کہا کہ تمام منصوبوں پر ضروری لوازمات میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے،منصوبوں کو عوامی ضرورت کے پیس نظر فوری شروع کیا جائے اور بروقت مکمل کیا جائے۔








