اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2018ءکا الیکشن انشاءاللہ کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے،عوام ہماری کارکردگی اور مخالفین کی کاریگری سے بخوبی واقف ہیں ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس تنقید اور مخالفت برائے مخالفت کے سوا عوام کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔