وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کی نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں کہا ہے کہ ویسے منافقت میں احسن اقبال صاحب کا ایک منفرد مقام ہے، موصوف فرما رہے ہیں 2009ء میں ان کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کی نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں کہا ہے کہ ویسے منافقت میں احسن اقبال صاحب کا ایک منفرد مقام ہے، موصوف فرما رہے ہیں 2009ء میں ان کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو عمران خان صاحب سے 1980ء کا حساب مانگتا تھا جس پر سارا حساب دیدیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے 2009ء میں پنجاب میں مسلم لیگ یعنی آپ کی ہی حکومت تھی۔

مزید خبریں