اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ملک کے مایہ ناز سرجن اور پاکستان کی کووڈ۔19 کے خلاف جنگ کے عظیم ہیرو پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کی وفات پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ملک کے مایہ ناز سرجن اور پاکستان کی کووڈ۔19 کے خلاف جنگ کے عظیم ہیرو پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کی وفات پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وہ ملک کے مایہ ناز سرجن اور پاکستان کی کووڈ۔19 کے خلاف جنگ کے عظیم ہیرو تھے، ہم ان کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کی یادگاری تصویر بھی شیئر کی ہے، پروفیسر مصطفی کمال نے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کلینیکل کام شروع کیا تاکہ مریضوں کو سہولت مل سکے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وہ شہید ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔








