وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں شفافیت، موثر منصوبہ بندی، انسانی فلاح و بہبود اور ماحولیات کی بہتری کے کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے، اس حوالے سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں شفافیت، موثر منصوبہ بندی، انسانی فلاح و بہبود اور ماحولیات کی بہتری کے کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے، اس حوالے سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گزشتہ تین چار روز کی سرگرمیوں کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل، پولیو کے حوالے سے نیشنل سٹینڈنگ کمیٹی، اقتصادی رابطہ کمیٹی، ایکنک اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ان تفصیلات کو بیان کرنے کا مقصد وزیراعظم کی ہدایات اور حکومتی کارکردگی کی سمت سے آگاہ کرنا ہے۔ حکومت شفافیت کے ساتھ کام کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ شفافیت سے ہی کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے کچھی کینال کرپشن کیس سے متعلق جسٹس تصدق جیلانی رپورٹ کے تناظر میں متعلقہ وزارت سے 15 ستمبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کو چھٹی قومی مردم و خانہ شماری کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ تمام صوبوں کو بتایا گیا ہے کہ مردم شماری کی یہ ابتدائی رپورٹ ہے، حتمی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply