وزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا

124

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ ٍوزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ عوامی امنگوں پر پورا اترے ہیں ،مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے اےک بار پھر ہیلتھ سٹرکچر پلان متعارف کروا کر عوامی دوستی کا واضح ثبوت دے دیا،ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلا ن کر کے عوام کے دل جیت لیے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیرکا اعلان کرکے وزیر اعظم نے عوامی امنگوں کو پورا کر دیا جبکہ مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں۔وزیر اعظم نے صحت کے مسا ئل کو ترجیح دی کیونکہ اس سے براہ راست عام آدمی کا تعلق ہے۔وزیر اعظم نے صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنےادوں پر مکمل کرنے کے احکامات دے کر سب کے دل جیت لیئے۔ صحت کے منصوبوں میں دلچسپی وزیر اعظم کا عوامی دوستی کا واضح ثبوت ہے۔
zaa/skr/msb 1223