لاہور۔30نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سپورٹس ہنٹ پروگرام سے پورے پاکستان میں ہونے والے ٹرائیلز سے منتخب ہونے والی بہترین ٹیموں کے درمیان 4دسمبر سے اسلام آباد میں مقابلے شروع ہوں گے جس سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سامنے آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …
وزیراعظم یوتھ اسپورٹس ہنٹ پروگرام، 4 دسمبر سے اسلام آباد میں کرکٹ مقابلوں کا آغازہوگا،رانا مشہود احمد

مزید خبریں
لاہور۔30نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سپورٹس ہنٹ پروگرام سے پورے پاکستان میں ہونے والے ٹرائیلز سے منتخب ہونے والی بہترین ٹیموں کے درمیان 4دسمبر سے اسلام آباد میں مقابلے شروع ہوں گے جس سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سامنے آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے مالک اور سی ای او عاطف نعیم رانا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے،وزیراعظم یوتھ پروگرام نے لاہور قلندر کے ساتھ جو سفر شروع کیا تھا اس کے نتیجے میں پاکستان کے 25 شہروں میں کرکٹ کا میدان سجا اور 3لاکھ سے زائد کرکٹرز جس میں بچے اور بچیاں شامل ہیں، انہوں نے ان ٹرائلز میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ میرٹ اور صرف میرٹ، اسلئے ان ٹرائلز میں بھی انہی اصولوں کو مد نظر رکھا گیا اور ٹرائلز میں کسی وزیر یا ایم این اے،ایم پی اے نے کوئی سفارش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز میں ایک لاکھ پچھتر ہزار بیٹسمین اور سوا لاکھ بولرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان ٹرائلز میں ایک سو بولرز ایسے بھی آئے ہیں جن کی رفتار 140 سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ سے ایک زبردست اسپینر بولر بچی بھی آئی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا مقام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ چار دسمبر سے ان ٹرائلز کے نتیجے میں منتخب دس لڑکوں اور آٹھ لڑکیوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے جس سے ہیروز نکل کے آئیں گے اور اس میں پاکستان کرکٹ کا مستقبل نکلے گا، ہم اس ٹیلنٹ کی مزید گرومنگ کریں گے تاکہ پاکستان کو اچھے کھلاڑی مل سکیں اور کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ کسی بھی میدان میں نوجوانوں کو وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے،چاہے وہ تعلیم کا میدان ہوں،معیشت کا،ٹیکنالوجی یا کھیل کے میدان ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز پر لاہور قلندر کا شکریہ ادا کرونگا۔انہوں نے کہا کہ جو بچے سامنے آئے ہیں ان کا مکمل طور پر ٹیلنٹ اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب ہوا ہے اور یہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں ایچ ای سی کا بھی اہم کردار ہے جس پر ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے مالک اور سی ای او عاطف نعیم رانا نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹرائلز میں مکمل شفافیت کا خیال رکھا گیا ہے اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہی بچوں کا انتخاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ ان ٹرائلز میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہم بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں گئے۔ جس میں لاکھوں بچوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ہم مزید کام کریں گے۔وزیراعظم یوتھ اسپورٹس ہنٹ پروگرام، 4 دسمبر سے اسلام آباد میں مقابلوں کا آغازہوگا،








