وزیراعظم یوتھ اور ہنر مند پاکستان پروگرام کے لئے 20 ارب روپے کے فنڈز مختص

154

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) آئندہ مالی سال 2016-17 ءکے سرکاری شعبہ کے خصوصی ترقیاتی پروگراموں میں وزیراعظم یوتھ اور ہنر مند پاکستان پروگرام کے لئے 20 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پورے ملک میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے ذریعے تعلیم کے بہتر مواقع کی دستیابی کےلئے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔