کوئٹہ۔ 7 جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی کی پیر کے روز یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت سے اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کو ایک گیٹ وے کی حیثیت قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کاحصہ بننے …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 7 جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی کی پیر کے روز یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت سے اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کو ایک گیٹ وے کی حیثیت قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کاحصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ملاقات میں پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اور اکنامک زونز کے قیام کے ذریعہ قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا گیاجبکہ پاک ایران مشترکہ بارڈر کمیشن اور جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن میں طے پائے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا گیا تاکہ منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کے آغاز کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل ہوسکے، ملاقات میں اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارت کے فروغ سے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی،








