وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

کوئٹہ۔8 0جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2018-19ء سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سجاد احمد بھٹہ نے کابینہ کو ہائی کو رٹ کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل نئے ترقیاتی منصوبوں کو استدلالی (Rationalized) بنانے کے لئے …

کوئٹہ۔8 0جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2018-19ء سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سجاد احمد بھٹہ نے کابینہ کو ہائی کو رٹ کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل نئے ترقیاتی منصوبوں کو استدلالی (Rationalized) بنانے کے لئے اب تک کی گئی مشق (Exersice) کے حوالے سے آگاہ کیا، اجلاس میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار طے کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کے اجلاس میں طے کئے گئے طریقہ کار کے مطابق رواںماہ کے آخر تک محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نئے ترقیاتی منصوبوں کو اصولوں کے مطابق حتمی شکل دے گا ، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پی ایس ڈی پی کے حوالے سے قائم کابینہ کی سب کمیٹی حذف کئے گئے منصوبوں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ محکمے ان سکیموں سے متعلق اپنا موقف پیش کریں گے جبکہ ایسے جاری منصوبے جو کسی بھی تحقیقاتی ادارے کے زیر تحقیق ہیں یا دس سال سے زیادہ مدت سے زیر تکمیل ہیں کی علیحدہ فہرست مرتب کرکے انہیں حتمی فیصلے کے لئے صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا