کوئٹہ۔08جون (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کویڈ-19 سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں شریک ماہرین طب اور پبلک ہیلتھ ماہرین کی تحقیق اور ریسرچ کی روشنی میں کورونا وائرس اور اس کے اثرات ،پھیلاﺅ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو پرائمری اور سکینڈری سطح پر کووڈ19- کی ٹریٹمنٹ پروٹوکول کی تیاری کی ہدایت …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،کویڈ-19 سے متعلق امور کا جائزہ لیا
کوئٹہ۔08جون (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کویڈ-19 سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں شریک ماہرین طب اور پبلک ہیلتھ ماہرین کی تحقیق اور ریسرچ کی روشنی میں کورونا وائرس اور اس کے اثرات ،پھیلاﺅ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو پرائمری اور سکینڈری سطح پر کووڈ19- کی ٹریٹمنٹ پروٹوکول کی تیاری کی ہدایت دی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ تین ماہ خاص طور پر ستمبر 2020 وائرس کے پھیلاﺅ اور اثرات کے حوالے سے انتہائی حساس ہو سکتا ہے،بلوچستان میں مقامی سطح پر پھیلنے والے وائرس کا رویہ اور اثرات ملک کے دیگر صو بوں سے مختلف ہے صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کا تناسب زیادہ تاہم مریضوں کی صورتحال بہتر اور اموات کا تناسب کم ہے۔ اب تک کی ریسرچ کے مطابق لوگوں کو کورنا وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا تاہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کے پھیلاﺅ اور اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 1500تک روزانہ شیخ زید اسپتال میں 50 اور بی ایم سی اسپتال میں 24 ہے سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک صوبے میں 72598 افراد کی سکریننگ اور 31117 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے 6516فراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ فعال کیسز کی تعداد 4149 جبکہ اموات کی تعداد 54 ہے۔ 29919 وی ٹی ایم اور 21037 ایکسٹریکشن کٹس دستیاب ہیں جو آئندہ 21 دنوں کے لئے کافی ہیں۔ محکمہ صحت میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تربیتی کورسز کا بھرپور سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 10 وینٹیلیٹر اور 10 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔صوبائی سطح پر خطیر فنڈز سے آئی سی یو بیڈز اور دیگر ضروری طبی آلات کی خریداری کی جارہی ہے۔خضدار ژوب اور تربت میں بھی جلد ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جائے گا،اجلاس کو بتایا گیا کہ ریجنل بلڈ سینٹر میں پلازمہ کے حصول اور اس کے ذریعہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں ، انچارج آر بی سی ڈاکٹر فاروق احمد نے بتایا کہ بلوچستان کا ریجنل بلڈ سینٹر ملک کے نو بلڈ سینٹرز میں پہلا اور واحد سینٹر ہے جہاں پلازمہ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاﺅن اور ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،کمشنر ز، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز کو لاک ڈاﺅن اور ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے تناظر میں پرائمری صحت کے نظام کو بہتر بنائیں گے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کی ترقی کو ترجیح حاصل ہو گی کورونا وائرس سے صحت کے شعبہ کی کمزوریاں سامنے آئیں جنہیں ٹھیک کرینگے۔کورونا وائرس نے ساتھ چلنا ہے لیکن یہ اب عوام پر منحصر ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے آپ کو کس حد تک محفوظ رکھتے ہیں۔ اگرعوام محتاط رینگے تو وائرس کے اثرات درمیانی سطح کے ہونگے لیکن بے احتیاطی کو صورت میں اثرات شدید ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایم ایس ڈی کو ادویات کی خریداری کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریجنل بلڈ سینٹر کی تمام ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جائے گا، اجلاس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے عا ئے مغفرت کی گئی۔









