وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس ،گذشتہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے جائزہ اور رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد کے آغاز سے متعلق امور کے جائزہ

کوئٹہ06جولائی ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ترقیاتی محکموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیمات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے نظام کے قیام اور سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر، فنڈز کے ضیاع اور لیپس کے تدارک کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ صوبائی حکومت نے نئے …

کوئٹہ06جولائی ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ترقیاتی محکموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیمات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے نظام کے قیام اور سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر، فنڈز کے ضیاع اور لیپس کے تدارک کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی ترقیاتی منصوبوں کا عملدرآمد شروع کرنے کی روایت ڈال دی ہے جس سے ترقیاتی عمل کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچ پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے جائزہ اور رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی پر عملدرآمد کے آغاز سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل، سیکریٹری کھیل عمران گچکی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ کی گائیڈ لائن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی کمیٹیوں پی ڈی ڈبلیو پی اور ڈی ایس سی کی کارروائی کے لئے چیک لسٹ اور ٹی او آرز بنانے اور محکموں کی مشاورت سے کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد کے سہ ماہی شیڈول کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد نئے ترقیاتی منصوبوں کے بروقت آغاز اور ان پر تیز رفتار عملدرآمد کے ذریعہ وقت کی بچت اور مختص فنڈز کے بہترین استعمال کو یقینی بنانا ہے، اجلاس میں منصوبوں کے فنڈز کی منظوری اور اتھرائزیشن کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ نئے مالی ایکٹ کے مطابق محکموں کو آئندہ مالی سال کے لئے بھی نئے منصوبوں کے کانسیپٹ پیپر اور پی سی۔1کی تیاری کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں منجمد اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری کی زیرصدارت ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو مختلف وجوہات کی بناءپر منجمد کی گئی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی سفارشات کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو پیش کرے گی اور بعدازاں انہیں حتمی فیصلے کے لئے کابینہ کے سامنے لایا جائے گا، قبل ازیں اے سی ایس ترقیات نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گذشتہ مالی سال میں ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے 1437اسکیمات مکمل کی گئیں جبکہ مالی سال 2020-21ءکے ترقیاتی پروگرام میں 2568منصوبے شامل ہیں جن میں سے 934نئے اور1434جاری منصوبے ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔