اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی اس اعلیٰ عہدے کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ ایک سوال کے جواب …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی حمایت کرے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی اس اعلیٰ عہدے کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج اور شہریوں نے لازوال قربانیاں دیں جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاوس سمیت دیگر محکموں میں بھی بدعنوان عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی سمیت تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں صوبائی حکومت کی مدد کرنی چاہیئے۔








