وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

کوئٹہ۔25 مئی(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ،چیر مین سینیٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی ۔ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ …

کوئٹہ۔25 مئی(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ،چیر مین سینیٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی ۔ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میںبھی اضافہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کی ترقی اور بہتری پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی ، اس موقع پر چیرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہے اور تفتان سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے ذ مہ دارانہ کردار ادا کیا۔