کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔