وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ اور اس کی قیادت کو نئی شامل کی جانے والی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے پہلے کامیاب براہ راست ہتھیاروں کے تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی پاک بحریہ اور اس کی قیادت کو آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے پہلے کامیاب ہتھیاروں کے تجربے پر مبارکباد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ اور اس کی قیادت کو نئی شامل کی جانے والی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے پہلے کامیاب براہ راست ہتھیاروں کے تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا پاک بحریہ کی آبدوز فورس کی غیر معمولی آپریشنل تیاری، پیشہ وارانہ مہارت اور بلند جنگی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، پاک بحریہ کی جدید آبدوز کی کامیاب ہتھیاروں کی فائرنگ ملک کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ تیاری کی عکاس ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہنگور کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن کے عمل سے وابستہ تمام افسران، اہلکاروں اور عملے کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کے لیے ان کی خدمات پر فخر ہے۔








