وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر نوشکی سانحے میں جھلسنے والے 24 شدید زخمی سی 130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل

93
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام عہدیداران کومبارکباد

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر نوشکی میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے والے 24 شدید زخمیوں کو سی۔ 130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔یہ بات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں کہی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی نگرانی میں 17 مریضوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا،جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ نے 6 زخمیوں کو پٹیل ہسپتال منتقل کیا۔