پشاور۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ اتوارکے روزیہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔