وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی بورڈ بازار دھماکہ کی مذمت

102
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 10 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے بورڈ بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔