پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ پیر کو وزیر اعلی ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے کے مابین تعاون و اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق گیا گیا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، سیکرٹری پاکستان ریلوے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام سمیت متعلقہ …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، صوبائی حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق ،کوہاٹ تا خرلاچی ریلوے ٹریک منصوبے پر بریفنگ
پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ پیر کو وزیر اعلی ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے کے مابین تعاون و اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق گیا گیا۔
اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، سیکرٹری پاکستان ریلوے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام سمیت متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں جمرود تا لنڈی کوتل 32 کلومیٹر ٹریک پر سفاری ٹرین چلانے پر بھی تفصیلی غور و خوص کیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے کے قدیم و تاریخی ریلوے سٹیشنز کی بحالی، صفائی، تزئین و آرائش اور ٹریکس کے اطراف گرین بیلٹس کی تعمیر پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی بر یفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق کوہاٹ تا خرلاچی 192 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، کوہاٹ تا خرلاچی ریلوے منصوبے پر 642 ملین ڈالر لاگت آئے گی، منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا ۔ بریفنگ کے مطابق کوہاٹ تا خرلاچی ٹرین سروس سے سفری سہولیات کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کوہاٹ ۔خرلاچی ٹرین سروس وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مختلف ریلوے ٹریکس پر جدید ٹرینیں چلانے پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ریلوے منصوبوں کے لیے ٹائم لائنز کے ساتھ پلان تیار کرنے اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹرینیں چلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں پاکستان ریلوے کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔









