وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد

172
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف زرداری کی واضح برتری ،جمہوریت کی جیت ہے۔