کراچی۔ 13 جون (اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکن نے ملاقات کی،ملاقات میں پولیٹیکل آفیسر میری بھی شریک تھی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اسپیشل اسسٹنٹ سید قاسم نوید، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے متاثرین کو رقم دی جارہی ہیں،سندھ حکومت متاثرین کو گھروں کی زمین کے کاغذات بھی دے رہی ہے،آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمت کو سراہا۔ہائی کمشنرنیل ہاکن نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان خاص طور سندھ میں دالوں کی فصلیں لگانے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔