کراچی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیبر(خیبر پختونخوا) میں 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سپاہی عامر سہیل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادرسپوتوں نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،قوم و ملک کی بقا ءکے لیے فورسز کی قربا نیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردوں کوان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا، امن کا سفر بہت جلد پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کاوشوں کو سلام پیش کرتاہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہیداہلکار کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔