وزیراعلیٰ سندھ کا معروف شاعر گدا حسین خاصخیلی کے انتقال پر اظہار افسوس

130

کراچی۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف شاعر گدا حسین خاصخیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوامی شاعر گدا حسین خاصخیلی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔ گدا حسین خاصخیلی کی فنی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر دے