کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی شاہراہ، ٹھٹھہ کے نزدیک روڈ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی ٹھٹھہ کو زخمیوں کے مناسب علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے رابطے کی کوشش کی جائے اور اُن کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔