29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ،آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجاویز کا...

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ،آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال26-2025 کے لیے صوبائی بجٹ کا حصہ بننے والے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ( اے ڈی پی) کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نجم احمد شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری منصوبہ بندی زبیر چنہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کئی ترقیاتی سکیمیں شامل کی جائیں گی جن کا محور پانی کی فراہمی، نکاسی آب، شمسی توانائی، صنعتی اور زرعی ترقی ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو آئندہ ترقیاتی منصوبے میں اولین ترجیح ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت دی کہ تمام جاری اور مجوزہ اسکیموں کی منصوبہ بندی احتیاط سے کی جائے، زیر تکمیل سکیموں کو ترجیح دی جائے اور نئی تجاویز کی منظوری سے قبل ان کا مکمل جائزہ لیا جائے۔

- Advertisement -

اس سال کے ترقیاتی پروگرام کے دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا اس سال (25-2024) کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 493 ارب روپے کا ہے جس میں سے 55 ارب روپے ضلع وار اے ڈی پی کے تحت مختص کیے گئے۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 4,644 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ تکمیل ہیں اور توقع ہے کہ ان میں سے 1,812 سکیمیں جون 2025 کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکموں کو جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل پر مکمل توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت دی کہ وہ اپنے وسائل اور منصوبہ بندی کو اسی کے مطابق ترتیب دے۔اجلاس کا اختتام اس اتفاق رائے کے ساتھ ہوا کہ مالی سال26-2025 کے بجٹ میں شامل کرنے سے قبل تمام نئی مجوزہ اسکیموں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ ان کی اہمیت، عملداری اور ممکنہ اثرات کو یقینی بنایا جا سکے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں