وزیراعلیٰ سندھ کی پاک فوج کودہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارکباد

126

کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک فوج کو ضلع قلات بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوان 24 گھنٹے ملک کی دفاع کے لیے حاضر ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی چکی ہے

،وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ کہلائے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ترقی کی اولین بنیاد امن و امان کا قائم ہوناہے۔