لاہور۔30 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاـ پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے۔معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا …
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور۔30 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاـ پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے۔معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کا تقاضہ ہے۔ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے۔پنجاب حکومت امتناع وباء آرڈیننس متعارف کراچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کا مقصد وباء کے دوران حکومتی اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے امتناع وباء آرڈیننس کا اجرائ کیا۔ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔









