وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سول سیکرٹریٹ آمد،سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے

\لاہور۔29 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدانے ہفتہ کے روز سول سیکرٹریٹ میںمحرم الحرام اوریوم عاشورپر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے اور مرکزی کنٹرول روم سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی …

\لاہور۔29 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدانے ہفتہ کے روز سول سیکرٹریٹ میںمحرم الحرام اوریوم عاشورپر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے اور مرکزی کنٹرول روم سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے اورسکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 2لاکھ40ہزارسے زائد پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی دیںگے۔صوبہ بھر میں676مقامات حساس قرار دیئے گئے ہےں اورسکیورٹی کو الرٹ کردیاگیاہے ۔