لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کے علاقے میںایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتولین کے لواحقین کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس …
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاقصورکے علاقے میں تین افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس،دو ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کے علاقے میںایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتولین کے لواحقین کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔







