لاہور۔23اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔برطانیہ کا تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کار میں اضافہ ہواہے ۔