پشاور ۔16جولائی ( اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میںا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور صوبے میں سی پیک اور فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں، پاک افغان تجارت، کورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی موثر حکمت عملی اور اقدامات کو …
وزیراعلیٰ محمودخان کی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور ۔16جولائی ( اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میںا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور صوبے میں سی پیک اور فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں، پاک افغان تجارت، کورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی موثر حکمت عملی اور اقدامات کو سراہتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اس وباء کے وسیع پیمانے پر پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دُنیا کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت کو رونا وباء اور ملکی معیشت پراس کے منفی اثرات سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اُٹھار ہی ہے اور اس سلسلے میں تمام وفاقی اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بروقت اور موثر اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کورونا کے کیسز میں واضح کمی آرہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور عوامی فلاح و بہبودکے منصوبوں کیلئے نئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں سی پیک کے تحت صنعتی زونز کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ دیگر چھوٹے صنعتی زونز کے علاوہ رشکئی اکنامک زون کے فلیگ شپ منصوبے کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا۔








