لاہور۔31 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااورپنجاب اسمبلی کے تعمیراتی …
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات، پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا
لاہور۔31 اگست (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااورپنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے زیر تکمیل کام جلد مکمل کرنے کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں 2 ستمبر کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس پربھی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا،تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ق)کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے اورتنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موثر پالیسیوں کے تحت کورونا کا پھیلاو¿ رکا ہے۔محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی اورآج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔سپیکر پرویزالٰہی نے دو برس کے دوران پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا ہے۔سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جائے گا اور صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔









