وزیراعلیٰ پنجاب سے امام کعبہ کی ملاقات، صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے محمد شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف

93
APP24-10 LAHORE: March 10 – Sheik Saleh Bin M Al Talin (Imam-e-Kabah) in a meeting with CM Punjab Shahbaz Sharif. APP

لاہور ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امام کعبہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب میں ے مثال ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اور اس شہر کو ترقی کرتے ہوئے پایا تھا، اب یہاں آیا ہوں تو لاہور کو مزید بہتر پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں ترقی کاسفر تیزی سے طے کیاگیاہے۔ یہاں آمد کے بعد مختلف لوگوں نے مجھے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود اورترقی کےلئے شہباز شریف کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بابت بتایا ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ سب آپ کی انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثمر ہے اور آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔ آپ کی محنت سے ترقی کا یہ سفرپورے پاکستان میں پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد میرے لئے باعث مسرت ہے۔