لاہور۔21جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے والٹن روڈ پر باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔117ایکڑ اراضی پر مشتمل اس منصوبے پر چار ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ منصوبے میں آڈیٹوریم، فوڈکورٹس، سپورٹس کمپلیکس ،آرٹ گیلری ، میوزیم ،جھیل او رکھیلوں کے میدان بنیں گے -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران بڑے عوامی …
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے والٹن روڈ پر باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔117ایکڑ اراضی پر مشتمل اس منصوبے پر چار ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ منصوبے میں آڈیٹوریم، فوڈکورٹس، سپورٹس کمپلیکس ،آرٹ گیلری ، میوزیم ،جھیل او رکھیلوں کے میدان بنیں گے -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم باب پاکستان کے اس تاریخی مقام پر کھڑے ہیں جہاں پر عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ او ران کے کروڑوں ساتھیوں کی جدوجہدیاد آتی ہے اور قیام پاکستان کے وقت لاکھوں لوگوں نے ہجرت کر کے اس جگہ پڑاﺅ کیا تھا-







