وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے' اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔وزیراعلیٰ کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے …

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے’ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔وزیراعلیٰ کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت اور احترام کو اجاگر کرنا ہے۔ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

مزید خبریں