وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے مستند ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنرزقصور

207

قصور۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کے پی ایس ای آر سنٹروں کے دورے‘تمام سہولیات اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، چونیاں طلحہ انور اور پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم پی ایس ای آر سینٹروں کے دورے کر کے رجسٹریشن کے عمل، سائلین کے لیے بیٹھنے کے انتظامات

عملے کی حاضری سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد حکومت پنجاب کے رمضان راشن پیکج سمیت دیگر حکومتی ریلیف پروگراموں سے مستفید ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے مستند ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے۔ مستحقین شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ضلع بھر میں قائم مراکز پر یا آن لائن کے ذریعے اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیں تا کہ آئندہ حکومتی ریلیف پروگراموں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔