وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، روٹی کی قیمت مزید کم کرنے ودیگر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیا

67
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب مشن کے تحت شہریوں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے روک دیا گیا

لاہور۔29مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔انہوں نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے، آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کوپہنچناچاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔