عارف والا 02 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان سہولت بازار عوام کیلئے میونسپل کمیٹی عارفوالا کے عقب میں لگادیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن پر رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے لگایا گیا ہے
رمضان بازار کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کرینگی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا میر رومان خلیل،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رائے محمد خالد انچارج رمضان سہولت بازار سید ندیم حیدر گردیزی اور فوکل پرسن عبدالغفور اپنی خدمات سرانجام دینگے رمضان بازار میں خریداروں کی رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کیلئے کاؤنٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔