اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی عمران خان کی صوابدید ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور (آج) جمعہ تک وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی …
وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی عمران خان کی صوابدید ہے، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی عمران خان کی صوابدید ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور (آج) جمعہ تک وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی لے لیا ہے۔








