لاہور۔4 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی رسم قل جمعرات کو تونسہ شریف میں ادا کی گئی، مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کا انعقاد ”بزدار ہاو¿س“ سے متصل وسیع و عریض گراو¿نڈ میں کیا گیا جس میں وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے رسم قل میں شرکت کی،اس موقع پر مولانا محمد سلیم مدنی اور مولانا حافظ لطیف احمد چشتی نے روح پرور خطاب کیا، مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی رسم قل کیلئے قاری عابد حسین فیضی نے ختم پڑھایا جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خواجہ عامر شریف کوریجہ نے دعا کرائی، رسم قل پر سردار فتح محمد بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، وزرائ، اراکین اسمبلی، عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور لوگوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تونسہ میں ان کی رہائش گاہ پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،صادق سنجرانی، اسد قیصر اور سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی،صادق سنجرانی، اسد قیصر اور سرفراز بگٹی نے سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی سیاسی و فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علاقے کے لوگ مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کو فلاحی اور سیاسی خدمات کی بنا پر ہمیشہ یاد رکھیں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ، مرحوم نے بارتھی اور قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے اپنی زندگی وقف کئے رکھی، سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کا دل اپنے قبائلی علاقوں کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتا تھا ، وہ شرافت، دیانت اور امانت کا پیکر تھے، وزیراعظم کے مشیر یار محمد رند، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی، سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور ان کے والد مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، یار محمد رند نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار شاندار شخصیت کے مالک تھے،سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ مرحوم اچھے سیاسی رفیق تھے، جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ مرحوم کی علاقے کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔