وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول سستے رمضان بازار،جوہرٹاون کا اچانک دورہ

لاہور۔11 جون (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز جوہر ٹاون مےں سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کےا ۔وزےراعلیٰ بغےر پروٹوکول اوربغےر کسی پےشگی اطلاع رمضان بازار پہنچے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف جب رمضان بازار کے باہر کے دروازے سے داخل ہونے لگے تو سکےورٹی اہلکاروں نے ان کی سکےنر کے ساتھ چےکنگ کی ،بعد مےں وزےراعلیٰ واک تھرو گےٹ سے گزرکر عام راستے سے …

لاہور۔11 جون (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز جوہر ٹاون مےں سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کےا ۔وزےراعلیٰ بغےر پروٹوکول اوربغےر کسی پےشگی اطلاع رمضان بازار پہنچے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف جب رمضان بازار کے باہر کے دروازے سے داخل ہونے لگے تو سکےورٹی اہلکاروں نے ان کی سکےنر کے ساتھ چےکنگ کی ،بعد مےں وزےراعلیٰ واک تھرو گےٹ سے گزرکر عام راستے سے رمضان بازار کے اندر داخل ہوئے تو وہاں پر بھی سکےورٹی اہلکاروں نے وزےراعلیٰ کو چےک کےا ۔اس طرح وزےراعلیٰ کی انٹری کے موقع پر دوبار سکےورٹی چےکنگ ہوئی۔ وزےراعلیٰ نے عام لوگوں کی طرح سکےورٹی چےکنگ کرائی۔وزےراعلیٰ نے چےکنگ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply