لاہور۔14ستمبر (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت یہاںوزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ کا35واں اجلاس منعقد ہوا۔کابینہ اجلاس میںلاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے متاثرہ خاتون اورخاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیااورمتاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان …
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،موٹروے واقعہ کی شدید مذمت، متاثرہ خاتون اورخاندان کیساتھ دلی ہمدردی طلبہ کی پرموشن وایگزامینیشن پالیسی 2020 صوبے میں یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت یہاںوزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ کا35واں اجلاس منعقد ہوا۔کابینہ اجلاس میںلاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے متاثرہ خاتون اورخاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیااورمتاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کوجلد قانون کی گرفت میںلانے کے عزم کا اظہارکیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھے گی۔متاثرہ خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائیںگے۔کیس پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ،جلد اچھی خبر دیںگے۔غیر ذمہ دارانہ بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیاگیا ہے۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے پنجاب کابینہ کو کیس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹرین کا کرایہ 50روپے مقررکرنے کی تجویز مسترد کردی۔اجلاس میں لاہور کے شہریوںکو ریلیف دینے کیلئے ٹرین کا کرایہ40روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میںنئی پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کیلئے اختیارات عارضی طور پر موٹروہیکلز ایگزامینیرزکو دینے ِکا فیصلہ کیا گیاجبکہ کورونا کی صورتحال کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن میںطلبہ کی پرموشن /ایگزامینیشن پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب سیزڈاینڈفریز ڈانسٹی ٹیوشنز(Punjab Seized and Freezed Institutions) (مدارس اینڈ سکولز)ایکٹ2019 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی مشاورت سے پہلے مرحلے میں کلاس ون سے کلاس5تک یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے گا۔ اجلاس میںاڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع جناح پارک کی مینجمنٹ کی لیز میں توسیع کافیصلہ کیاگیا اورکابینہ نے توسیع کی منظوری دی۔اجلاس میںملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبرزکی تقرری اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2019 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پروٹیکشن ایگنسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس (Harassment of Women At Workplace) ایکٹ2010 میں ترمیم اوردی پنجاب ڈرگز ترمیمی بل 2020 کی منظوری دی گئی ۔ملتان کے غلہ گودام کی پرانی عمارت میں جنرل ہسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ میںبنانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میںمختلف کمپنیوں اور انتظامی محکموںکی لگژری گاڑیاںمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میںبھجوانے کی منظوری دی گئی۔گاڑیوں کے استعمال یا نیلام کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔اجلاس میںپنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کی گورننگ باڈی کیلئے غیر سرکاری ارکان کی تعیناتی،پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل اور پنجاب سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال 2020-21کے سالانہ کیلنڈرکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کنیئرڈ کالج کی پرنسپل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ میں ہونے والے فیصلوں کی مشروط توثیق کی گئی۔اجلاس میںپنجاب کابینہ کے 34 ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 37 ویں، 38ویں اور 39ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور کے 28 ویں اور 29 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔







