وزیراعلیٰ کے پی کے کا بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاون کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جمعرات کے روز بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود افراد سے ملاقات اور ان کے مسائل معلوم کیے۔وزیراعلیٰ نے تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی، ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی …

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جمعرات کے روز بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود افراد سے ملاقات اور ان کے مسائل معلوم کیے۔وزیراعلیٰ نے تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی، ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تھانہ عوام کے لیے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے، ہر شہری کو عزت، سہولت اور فوری رسائی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کے ساتھ انسانی وقار، قانون اور آئین کے مطابق برتاؤ اور تمام قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، شکایات سن کر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق باوقار، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کے تصور کے مطابق کمزور اور بے سہارا افراد کے حقوق کا تحفظ اور مساوی انصاف ریاست کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام دوست، جوابدہ اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔