گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچر سائنسز کے ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس پروگرام کے طلبہ نے انفنٹ اینڈ ینگ چائلڈ فیڈنگ (IYCF) سرگرمی کے تحت کلاس میں حاصل کردہ علمی و عملی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچر سائنسز کے طلبہ کی آئی وائی سی ایف سرگرمیاں، بچوں کی متوازن غذا پر عملی مظاہرہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں شعبہ فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ایگریکلچر سائنسز کے ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس پروگرام کے طلبہ نے انفنٹ اینڈ ینگ چائلڈ فیڈنگ (IYCF) سرگرمی کے تحت کلاس میں حاصل کردہ علمی و عملی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس سرگرمی کے دوران طلبہ نے 6 ماہ سے 12 سال تک کے بچوں کی عمر اور غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن، غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش کھانے تیار کیے۔ طلبہ نے مختلف غذائی منصوبے اور متوازن خوراک کے نمونے پیش کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے مناسب غذا کس قدر اہم ہے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس نوعیت کی عملی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، غذائیت کے اصولوں کو عملی شکل دینا اور بچوں میں صحت مند غذائی عادات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملی تربیت طلبہ کو مستقبل میں بطور غذائی ماہر اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے کے لیے بہتر طور پر تیار کرتی ہے۔اس موقع پر طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، عملی مہارت اور صحت مند بچپن کے فروغ کے لیے ان کے جذبے کو سراہا گیا۔








