خواتین کو قانونی حقوق، مفت قانونی معاونت حکومتی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خواتین کو قانونی حقوق، مفت قانونی معاونت حکومتی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،رانا شہزاد احمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):خواتین کو قانونی حقوق، مفت قانونی معاونت حکومتی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جب خواتین اپنے حقوق دستیاب وسائل سے واقف ہوتی ہیں تو وہ نہ صرف اپنے مسائل کا بہتر انداز میں حل تلاش کر سکتی ہیں بلکہ اپنے خاندان ، معاشرے کی ترقی میں بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانا ایک مضبوط، منصفانہ پائیدار معاشرے کی بنیاد ہے۔ اس مقصد کے لیے آگاہی پروگراموں کا تسلسل ضروری ہے تاکہ خواتین انصاف تک رسائی، قانونی معاونت سرکاری خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار آدم حوا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام خواتین کے حقوق، مفت قانونی معاونت ،حکومتی سہولیات سے متعلق منعقدہ آگاہی پروگرام سے رانا شہزاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو انکے قانونی حقوق، مفت قانونی امداد کے حصول کے طریقہ کار اور مختلف سماجی و حکومتی سہولیات سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین کو اپنے مسائل اور تجربات پر کھل کر اظہارِ خیال کا موقع بھی دیا گیا، جبکہ کمیونٹی میں مثبت مکالمے کے فروغ کے لیے مردوں کی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔منتظمین کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، انصاف تک ان کی رسائی کو بہتر بنانا اور مقامی سطح پر ایک زیادہ باخبر، مساوی مضبوط معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ منعقدہ پروگرام میں ایک سو خواتین نے شرکت کی







